ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 26 ستمبر کو آٹھ سیٹلائٹ لانچ کریگی اسرو

26 ستمبر کو آٹھ سیٹلائٹ لانچ کریگی اسرو

Fri, 23 Sep 2016 11:06:28    S.O. News Service

بنگلور، 23 ستمبر (ایس اونیوز) ہندستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) 26 ستمبر کو آٹھ مصنوعی سیارچوں کو خلا میں بھیجے گی۔لانچ 26 ستمبر کو صبح 9بجکر 12 منٹ پر آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ واقع ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے کیا جائے گا۔ اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مصنوعی سیارچوں کو الگ الگ اونچائی والے مداروں میں نصب کیا جائے گا۔تنظیم نے کل بتایا کہ ان مصنوعی سیارچوں کوپی ایس ایل وی -سی 35 سے چھوڑا جائے گا۔یہ پی ایس ایل وی کی 37 ویں پرواز ہوگی جبکہ ایکس ایل موڈ میں یہ پی ایس ایل وی کی 15 ویں پرواز ہوگی۔ اس میں بنیادی سیٹلائٹ اسکیٹ سیٹ -1 ہوگا جس کا وزن 377 کلو گرام ہے۔ اس سے بحری اور موسمیاتی مطالعہ میں مدد ملیگی۔اس کے علاوہ دو سیٹلائٹ ہندستانی یونیورسٹیوں / اداروں کے ہیں جبکہ دیگر پانچ سیٹلائٹ الجزائر، کینیڈا اور امریکہ کے ہیں۔


Share: